Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

مویشیوں کی 10 عام بیماریاں ہیں جن کے متعلق فارمز کو جاننا چایئے


مویشیوں کی 10 عام بیماریاں
ہیں جن کے متعلق فارمز کو جاننا چایئے -


مویشیوں میں پائی جانے والی عام بیماریوں کی اچھی سمجھ ضروری ہے۔ آگاہی ہی بچاؤ اور علاج کا پہلا قدم ہے، جو ایک صحت مند فارم  اور مؤثر نظام کو یقینی بناتا ہے۔


جانوروں کی بیماریاں 



Bovine Respiratory Disease (BRD)

بائیوائن ریسپائریٹری ڈیزیز (BRD)
BRD، جسے عموماً "شپنگ فیور" کہا جاتا ہے، ایک پیچیدہ بیماری ہے جو شدید سانس کی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔ عام علامات میں کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔ اموات سے بچنے کے لیے بیماری کا جلد پتہ لگانا اور علاج کرنا نہایت ضروری ہے۔


Mastitis in Cattle

مویشیوں میں ماسٹائٹس
ماسٹائٹس تھن کے غدود کی سوجن ہے، جو اکثر دودھ کی پیداوار اور معیار میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ علامات میں تھن کا سوج جانا، سخت یا گرم ہو جانا، اور دودھ کا غیر معمولی ہونا شامل ہیں۔ اس بیماری سے نمٹنے کے لیے فوری ویٹرنری توجہ ضروری ہے۔


Bovine Viral Diarrhea (BVD)

بائیوائن وائرل ڈائریا (BVD)
BVD سانس کی بیماری، تولیدی مسائل یا مدافعتی نظام کی کمزوری کے طور پر ظاہر ہو سکتی ہے۔ یہ پیداوار میں کمی کے باعث نمایاں معاشی نقصان کا سبب بنتی ہے۔ ویکسینیشن اس کا بنیادی حفاظتی اقدام ہے۔


Bovine Spongiform Encephalopathy (BSE)

بائیوائن اسپونگفارم اینسیفلوپیتھی (BSE)
جسے عام طور پر "میڈ کاؤ ڈیزیز" کہا جاتا ہے، BSE ایک مہلک اعصابی عارضہ ہے جو مویشیوں کے مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ اگرچہ یہ بیماری کم ہے، لیکن اس بیماری سے بچنے کے لیے فیڈنگ ریگولیشنز یعنی دودھ پلانے کے صحیح طریقوں کو جاننے اور ان پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔


Johne’s Disease

جوہن کی بیماری
یہ ایک دائمی، بتدریج بڑھنے والی بیکٹیریا کی بیماری ہے جو آنتوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس سے اسہال، وزن میں کمی اور موت واقع ہو سکتی ہے۔ اگر یہ بیماری ایک بار فارم میں پھیل جائے تو پھر اس کے بعد اس کا سمبھالنامشکل ہوتا ہے، اس لیے proactive  بچاؤ کی اہمیت زیادہ ہے۔


Infectious Bovine Rhinotracheitis (IBR)

انفیکشس بائیوائن رائنوٹریکائٹس (IBR)
IBR، جو ہرپس وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، سانس اور تولیدی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ علامات میں ناک سے رطوبت، کھانسی اور دودھ کی پیداوار میں کمی شامل ہیں۔ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے ویکسین دستیاب ہیں۔


Foot and Mouth Disease

 فوٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز ( یعنی منہ کھر کی بیماری ) شدید معاشی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو بخار، چھالے نما زخم اور زیادہ رال آنے کا سبب بنتی ہے۔ ممکنہ پھیلاؤ سے بچنے کے لیے سخت بائیو سکیورٹی اقدامات ضروری ہیں۔


Leptospirosis

لیپٹو اسپائروسیس
یہ ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی بیماری ہے جو تولیدی مسائل، جیسے اسقاط حمل اور مردہ بچے کی پیدائش، کا باعث بنتی ہے۔ لیپٹو اسپائروسیس انسانوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ ویکسینیشن اور چوہوں پر قابو پانا اس سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔


Calf Scours

بچھڑوں کا اسہال (Calf Scours)
یہ اصطلاح بچھڑوں میں ہونے والے اسہال کے لیے استعمال ہوتی ہے، جو مختلف انفیکشنز کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اس سے پانی کی کمی ہوتی ہے اور اگر علاج نہ کیا جائے تو موت واقع ہو سکتی ہے۔ صفائی ستھرائی اور کولسٹرم کا بہتر انتظام اس کے بچاؤ میں اہم ہیں۔


Tuberculosis in Cattle

مویشیوں میں تپ دق
اگرچہ بائیوائن ٹی بی البرٹا میں کم ہے، لیکن یہ مویشیوں کے پھیپھڑوں اور دیگر اعضا کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے جانچ اور متاثرہ جانوروں کو الگ یا ختم کرنا عام اقدامات ہیں۔


نتائج اور بچاؤ کے اقدامات

ان عام مویشی بیماریوں اور ان کی علامات کو سمجھنا آپ کے ریوڑ کے لیے پہلا حفاظتی قدم ہے۔ یاد رکھنے کے لیے کچھ اہم بچاؤ کے اقدامات درج ذیل ہیں:


باقاعدہ ویٹرنری معائنہ


ویٹرنری ماہر کی طرف سے باقاعدہ صحت کا معائنہ بیماریوں کو جلد پکڑنے میں مدد کرتا ہے۔

ویکسینیشن ان بیماریوں میں سے کئی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہمیشہ یقینی بنائیں کہ آپ کے مویشی ویکسینیشن شیڈول کے مطابق یعنی بروقت دی گئی ہے-


بائیو سکیورٹی اقدامات:

نئے جانوروں کو الگ رکھنا اور جنگلی جانوروں کی رسائی کو کنٹرول کرنا بیماری کے داخل ہونے اور پھیلنے سے بچا سکتا ہے۔

صحت مند خوراک کے اصول

اپنے مویشیوں کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک دینا، اور ممنوعہ چارے سے پرہیز کرنا، بیماری سے بچاؤ کے لیے نہایت اہم اقدامات ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں for " مویشیوں کی 10 عام بیماریاں ہیں جن کے متعلق فارمز کو جاننا چایئے"