یہ ایک متعدی بیماری ہے جو دودھ دینے والے جانوروں میں دیکھی جاتی ہے۔ یہ بیماری ایک جانور سے دوسرے جانور میں پھیلتی ہے۔ جراثیم جانور کے تھن (Udder) میں داخل ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے لگتا ہے۔ یہ بیماری متوازن خوراک نہ دینے کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔
کون سی غلطیوں کی وجہ سے مَیسٹائٹس پھیلتی ہے؟
دودھ نکالتے وقت ہاتھ گندے ہونا۔
جانور کے تھن پر چوٹ لگ جانا۔
بے قاعدہ طریقے سے دودھ نکالنا۔
جانوروں کا گندگی میں رہنا۔
جانوروں کو مَیسٹائٹس سے بچانے کے لیے یہ کریں:
دودھ ہمیشہ صاف برتن میں دوئیں ۔
دودھ نکالنے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔
دودھ نکالنے کے بعد جانور کے تھن اچھی طرح صاف کریں۔
مَیسٹائٹس بیماری کٹ (Kit) کی مدد سے پہچانی جاتی ہے۔
اس بیماری کی جانچ کئی قسم کی کٹس سے کی جاتی ہے۔ کٹ میں جانور کے چاروں تھنوں سے دودھ کے قطرے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ ایک کٹ سے کئی جانوروں کی جانچ کی جا سکتی ہے۔ مارکیٹ میں ٹائٹاسُل (Titasul) اور ڈی لیول مَیسٹائٹس (D Level Mastitis) جیسی کٹس دستیاب ہیں۔
اپنے جانوروں میں مَیسٹائٹس کا کیسے پتا چلائیں؟
تھنوں میں سوجن ظاہر ہوگی۔
دودھ نمکین سا ہونے لگے گا۔
جانور دودھ دینے میں ہچکچائے گا۔
دودھ کا رنگ پیلا ہونا شروع ہو جائے گا۔
دودھ میں خون آنے لگے گا۔
تھن میں گانٹھیں بننے لگیں گی۔
اگر مَیسٹائٹس بیماری کی شدید علامات ظاہر ہوں تو ویٹرنری ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
اشتراک کریں :
ایک تبصرہ شائع کریں
for " مَیسٹائٹس Mastitis علامات اور احتیاطی تدابیر "
ایک تبصرہ شائع کریں for " مَیسٹائٹس Mastitis علامات اور احتیاطی تدابیر "