پنجاب ٹریکٹر سبسڈی اسکیم 2025 ، کسانوں کے لیے سنہری موقع:
پنجاب ٹریکٹر سبسڈی اسکیم 2025 ۔ کسانوں کے لیے 10 لاکھ روپے تک سبسڈی
![]() |
| پنجاب ٹریکٹر سبسڈی اسکیم 2025 |
حکومتِ پنجاب نے زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے ایک شاندار قدم اٹھایا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب ٹریکٹر سبسڈی اسکیم 2025 کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے کسانوں کو اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکیم 14 اگست 2025 کو یومِ آزادی کے موقع پر شروع ہو گی اور اس کا مقصد کسانوں کو جدید اور طاقتور ٹریکٹرز مہیا کرنا ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔
اسکیم کی خاص باتیں
کل سبسڈی: 20 ہزار ٹریکٹرز پر اربوں روپے کی سبسڈی۔
فی ٹریکٹر سبسڈی: 10 لاکھ روپے تک۔
ٹریکٹر کی طاقت: 75 ہارس پاور یا اس سے زائد۔
اسکیم کا آغاز: 14 اگست 2025۔
درخواست کی آخری تاریخ: 15 ستمبر 2025
اہلیت :
اس سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے کسانوں کو درج ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی:
1. درخواست گزار پنجاب کا مستقل رہائشی اور رجسٹرڈ کسان ہو۔
2. زمین کے ملکیتی کاغذات (فرد) موجود ہوں۔
3. شناختی کارڈ درست اور فعال ہو۔
4. ایک شخص صرف ایک ٹریکٹر کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
5. سبسڈی حاصل کرنے کے بعد ٹریکٹر کم از کم 5 سال تک فروخت نہ کرنے کی شرط لاگو ہو سکتی ہیں
مطلوبہ دستاویزات
قومی شناختی کارڈ کی کاپی۔
زمین کے کاغذات (فرد)۔
پاسپورٹ سائز تصویر۔
موبائل نمبر جو درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ ہو۔
اگر قسطوں پر ادائیگی ہو تو بینک اکاؤنٹ کی تفصیل۔
درخواست دینے کا طریقہ
1. ویب سائٹ پر جائیں: https://gts.punjab.gov.pk
2. درخواست فارم کھول کر اپنی مکمل معلومات درج کریں۔
3. مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
4. فارم جمع کروانے کے بعد درخواست نمبر محفوظ کر لیں۔
5. محکمہ زراعت کی جانب سے تصدیق کے بعد اہل کسانوں کو بذریعہ SMS یا کال اطلاع دی جائے گی۔
اسکیم کا مقصد
اس اسکیم کا مقصد نہ صرف کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے بلکہ پنجاب کی زرعی معیشت کو مضبوط بنانا بھی ہے۔ جدید اور طاقتور ٹریکٹرز کی فراہمی سے زرعی کام تیز اور آسان ہوں گے، جس سے وقت اور محنت کی بچت ہو گی۔
مزید معلومات
ہیلپ لائن نمبر: 0800-17000 (صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک)
اسکیم کی نگرانی: محکمہ زراعت پنجاب

ایک تبصرہ شائع کریں for "پنجاب ٹریکٹر سبسڈی اسکیم 2025 | کسانوں کے لیے 10 لاکھ روپے تک سبسڈی"